ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈوپنگ سکینڈل کے سائے میں ایتھلیٹکس کا آغاز، پہلے دن بنا عالمی ریکارڈ

ڈوپنگ سکینڈل کے سائے میں ایتھلیٹکس کا آغاز، پہلے دن بنا عالمی ریکارڈ

Sat, 13 Aug 2016 18:07:51    S.O. News Service

ریو دی جنیریو،13اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایتھوپیا کی الماج ایانا نے خواتین کی 10000میٹر دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا جبکہ ڈوپنگ کے سائے میں ایتھلیٹکس مقابلوں کا یہاں ریو اولمپکس میں آغاز ہوا۔چین کے تیراک چین شنیی کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا جبکہ پولینڈ کے ویٹ اور بلغاریہ کے ایک رنر کو بھی ممنوعہ منشیات کے استعمال کی وجہ سے باہر کر دیا گیا۔ایک بڑے الٹ پھیر میں سابق چمپئن اور عالمی ریکارڈہولڈر سن یانگ 1500میٹر فری اسٹائل زمرے میں فلاپ رہی۔وہیں خواتین فٹ بال سے تین بار کا چمپئن امریکہ سے باہر ہو گیا۔روس میں ڈوپنگ سکینڈل کے بعد ایتھلیٹکس میں نئی جان پھونکنے کی ضرورت تھی لیکن ایانا کے 10000میٹر کی ریس جیتنے کے فورا بعد ہی سوال اٹھنے لگے۔اس نے 29منٹ 17.45سیکنڈ میں ریس جیتی اور 1993میں بیجنگ وانگ جشیا کا ریکارڈ 40سیکنڈ کے فرق سے توڑا۔اس کرشمائی کارکردگی کے بعد لوگ باتیں بنانے لگے لیکن اس نے کہا کہ وہ پاک صاف ہے۔اس نے کہا کہ میری ڈوپنگ میری محنت ہے،میری ڈوپنگ یسوع ہے،اس کے علاوہ میں پاک صاف ہوں۔عالمی کھیل ٹریبونل نے یورپی چمپئن ویٹ تھامس جیلکسی اور بلغاریہ کی 3000میٹر اسٹیپل چیس رنر سلویا ڈینکووا کو ڈوپنگ کے الزام میں باہر کر دیا۔


Share: